جے پور۔ سائبر جرائم پیشہ افراد نے مبینہ طور پر راجستھان کے ایم ایل اے منوج کمارکے بینک اکاؤنٹ سے 90 ہزار روپے چوری کر لیے ہیں، جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم ایل اے کو پتہ چلا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے، جب انہوں نے بینک میں اپنی پاس بک اپ ڈیٹ کروائی۔ 4 اگست اور 20 اگست کو دو لین دین دیکھ کر حیران رہ گئے، انہوں نے جے پورکے جیوتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔دھوکہ دہی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب رکن اسمبلی اپنی پاس بک میں اندارج کیلئے بنک گئے اور وہ لین دین کی تفصیلات پر حیران رہ گئے ۔