راجستھان کے بھرت پور میں زہریلی شراب سے 8 کی موت

   

Ferty9 Clinic

بھرت پور: راجستھان کے بھرتپور کے کاما تھانہ علاقے کے سنہرہ گاؤں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے تقریباً 8 لوگوں کی موت ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔تھانہ افسر سمیت کمار نے آج بتایا کہ معاملہ کی اطلاع کے بعد علاقے میں چھاپہ مارا گیا لیکن کوئی بھی ملزم ابھی تک گرفت میں نہیں آسکا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ موقع پر پہنچی پولیس کے سامنے گاؤں کا کوئی بھی شخص زہریی شراب فروخت کرنے والے مافیاؤں کے خلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں ہے ۔