راجستھان کے دواخانہ میں مسلم حاملہ خاتون کو شریک کرنے سے انکار،راستہ میں جنم کے بعد نومولود فوت

,

   

جئے پور /5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں کوروناوائرس وباء سے حالات انتہائی تشویشناک ہے ایسے میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا ایک واقع راجستھان کے ضلع بھرت پور میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر ہاسپٹل میں شریک کرنے سے اس لئے انکار کردیا گیا کیونکہ وہ خاص مذہب سے تعلق رکھتی ہے ۔ ڈاکٹرس نے اسے دوسرے دواخانہ سے رجوع کردیا ۔ یہ واقعہ بھرت پور کے زنانہ ہاسپٹل میں پیش آیا ۔ مسلم خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ڈاکٹرس نے جئے پورکے ایک مقامی ہاسپٹل سے رجوع ہونے کی انہیں ترغیب دی ۔ وہ فوری جئے پور کیلئے روانہ ہوئے لیکن بھرت پور پار بھی نہیں کر پائے تھے کہ خاتون نے راستہ میں ہی بچہ کو جنم دیا لیکن وہ بچ نہیں پایا ۔ ہاسپٹل کے ڈاکٹر روپیندر جھا سے پوچھا گیا تو انہوں نے تحقیقات کے بعد ہی اس پر تبصرہ کرنے کی بات کی ۔