جئے پور ۔/15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت راجستھان نے اعلان کیا کہ مقتول سی آر پی ایف جوانوں کے ارکان خاندان میں سے ایک شخص کو ملازمت فراہم کی جائے گی اور 25 لاکھ روپئے فی خاندان معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گر د حملے میں 40 سی آر پی ایف فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔ 5 سی آر پی ایف جوان زخمی بھی ہوئے ۔ پاکستانی جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔