راجستھان کے وزیر نے 370 کی برخاستگی کا خیرمقدم کیا

   

جئے پور۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ایک وزیر اشوک چندنا نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستوری دفعہ 370 کی منسوخی کیلئے مرکز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس طرح اب وہ بھی اس اقدام کی مخالفت کیلئے کانگریس کے خطوط سے انحراف کرنے والے اپنی پارٹی کے چند قائدین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، تاہم چندنا نے جو اسپورٹس اور نوجوانوں کے اُمور کے وزیر ہیں، کہا کہ ان کا شخصی نظریہ ہے۔ اشوک چندنا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی برخاستگی اس حکومت کا پہلا فیصلہ ہے اور میں اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ راجستھان میں کانگریس کے وزیر نے کہا کہ ’’لیکن دفعہ 370 کی منسوخی آمرانہ انداز کے بجائے اعتماد کے ماحول میں پرامن طور پر کی جانی چاہئے‘۔