جئے پور: راجستھان سے تعلق رکھنے والے کسانوں کا ایک گروپ دہلی۔ ہریانہ سرحد پر واقع سنگھو سرحد پہنچ گیا اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ شامل ہوکر مرکز کی زرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی۔ ایک کسان نے کہا کہ تقریباً 500 کسان راجستھان سے یہاں پہنچے ہیں اور مزید کسان بہت جلد یہاں آنے والے ہیں۔ وزیراعظم نے کئی مرتبہ کہا ہیکہ اقل ترین امدادی قیمت کا تحفظ کیا جائے گا۔ لہٰذا اس بات کو تحریری طور پر لکھ کر دینے میں کیا قباحت ہے۔