راجستھان :1بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

   

کوٹا : راجستھان کے کوٹا میں ٹریڈ فیڈریشن کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اب شام پانچ بجے کی بجائے صرف ایک بجے تک دکانیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل کوٹہ ٹریڈ فیڈریشن کے عہدیدار ضلع انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ ضروری صارفین کے علاوہ دوسرے کاروباریوں کو بھی اپنا کاروبار کرنے کی اجازت دیں ، جنھیں ‘جنتا انوشاسن پکھواڑہ’کے نام پر لاک ڈاؤن لگاکر چھوٹ نہیں دی گئی ہے ۔ لیکن ، انتظامیہ نے ان کاروباری رہنماؤں کے اس مطالبے کے خلاف جاکر آج شام 5 بجے کے بجائے صرف 1 بجے تک صارفین کی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کا حکم دیا۔اس سے پہلے ریاستی حکومت نے ‘جن انوشاسن پکھواڑہ ’کو نافذ کرنے کے بعد صرف ضروری سامان جیسے کہ کرانہ، پھل سبزیاں ، دودھ ، ڈیری ، جانوروں کی خوراک ، میڈیکل اسٹورزوغیرہ کھولنے اور نقل و حمل کے ضروری ذرائع کو چلانے کی اجازت دی تھی ۔