دو افراد گرفتار، چوٹ اپل پولیس کا لاری کا تعاقب
حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) راجمندری سے راجستھان منتقل کئے جارہے گانجہ کے ایک بڑے ذخیرے کو ضبط کرتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ریاست راجستھان سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے 28 سالہ راجندر سنگھ اور 22 سالہ ارجن سنگھ راوت ساکنان بلواڑہ ضلع راجستھان کو گرفتار کرلیا جو ایک لاری میں گانجہ منتقل کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 700 گانجہ پلائی ووڈ لاری کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت ایک کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مکیش اور ہرانا سنگھ مفرور بتائے گئے ہیں۔ راجستھان تک گانجہ کی منتقلی کے لئے لاری کا استعمال کررہے تھے۔ انچارج ڈی سی پی بھونگیر زون یادگیری نے بتایا کہ راجمندری سے گانجہ لے کر براہ وجئے واڑہ حیدرآباد گانجہ راجستھان منتقل کیا جارہا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ مکیش کے ذریعہ گانجہ حاصل کرنے کے بعد گرفتار افراد اس گانجہ کو ہرانا سنگھ تک پہونچاتے تھے۔ راجمندری سے گانجہ لاری میں بھرنے کے دوران پلائی ووڈ اور ڈیکوریشن کی اشیاء کو لاری میں رکھا جاتا اور یہ یقین دلانے کی کوشش کی جاتی کہ لاری میں سجاوٹ اور لکڑی کا سامان منتقل کیا جاتا ہے۔ ایک خفیہ اطلاع کے بعد آج چوٹ اپل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس لاری کا تعاقب کیا اور اس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 کنٹل گانجہ ضبط کرلیا۔ ع