راجناتھ سنگھ بھڑکے پاکستان پر کہا کشمیر کب تمھارا تھا جو اتنا واویلا مچا رہے ہو

,

   

کشمیر میں مسلسل مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ہندستان نے واضح اور سخت جواب دیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا کائی دائرہ اختیار نہیں ہے اور کوئی بھی ملک ’’موجودہ مسئلے‘‘ پر اس کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔

لیہہ میں ایک پروگرام کے دوران راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا استعمال کرکے ہندستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ہندستان پاکستان سے کیسے بات کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کا رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہے لیکن اسے پہلے ہندستان کودہشت گردی کا ایکسپورٹ روکنا چاہئے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “میں پاکستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کب سے ان کا تھا۔ جو اسے لیکر روتے رہتے ہو۔ کشمیر ہمیشہ ہندستان کا حصہ تھا۔ پاکستان بن گیا تو اس کے وجود کا ہم احترام کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پاکستان کے قبضے والے کشمیر(پی اوکے) میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں پر دھیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک اوشو نےایک ٹیلی فون پر بات چیت کےدوران انہیں بتایا کہ آرٹیکل 370 کے التزامات کی خلاف ورزی ہندستان کا اندرونی معاملہ تھا۔ سنگھ نے کہا موجودہ مسئلے پر کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ نہیں ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ “حقیقت یہ ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگت۔ بلتستان پرپاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔