نئی دہلی 23ستمبر (یو این آئی ) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مراقش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودیئ نے بدھ کے روز مراقش کے بیرچڈ میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کے جدید دفاعی پیداوار مرکز کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ سنگھ نے اس موقع کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ یہ مرکز 20,000 مربع میٹر میں پھیلا ہوا ہے اور یہاں وہیل آرمرڈ پلیٹ فارم (ڈبلیو ایچ اے پی) تیار کیا جائے گا، جسے ٹی اے ایس ایل اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او) نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا ہے ۔