راجناتھ کاچار روزہ دورۂ امریکہ

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی دعوت پر 23 سے 26 اگست تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہیں گے ۔راجناتھ اپنے امریکی ہم منصب آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے ۔ اس دورے کے دوران، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے ۔ وہ صدر کے امریکی معاون برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ ہندوستان۔امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور متعدد سطحوں پر دفاعی مصروفیات کے پس منظر میں ہورہی ہے ۔