نئی دہلی :امریکہ کے دورے پر جانے والے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز ٹینیسی کے میمفس میں واقع نیول سرفیس وارفیئر سینٹر میں ولیم بی مورگن لارج کیویٹیشن چینل (ایل سی سی) کا دورہ کیا۔ایل سی سی سینٹر آبدوزوں، تارپیڈو، بحری جہازوں اور پروپیلرز کی جانچ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اور تکنیکی طور پر جدید ترین واٹر ٹنل سہولیات میں سے ایک ہے ۔ وزیر دفاع کو اس مرکز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور حقیقی سرنگ کا تجربہ بھی کرایا گیا۔مسٹر راجناتھ سنگھ کے ساتھ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر، ہندوستانی بحریہ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی آر ڈی او کے دفاعی ٹکنالوجی کے افسران اور دیگر افسران شامل تھے ۔ امریکی بحریہ کے ڈپٹی انڈر سکریٹری نے ان کا استقبال کیا اور کمانڈر اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر نے انہیں بریفنگ دی۔دورے کا مقصد ہندوستان میں دیسی ڈیزائن اور ترقی کے لیے اسی طرح کی سہولت قائم کرنے کی موجودہ تجویز پر بھی غور کرنا ہے ۔