راجناتھ کا آج سے تین روزہ دورہ یوپی

   

لکھنو: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 2جولائی بروز جمعہ سے اپنے آبائی صوبہ اترپردیش کے تین روزہ دورے پر ہونگے ۔جمعرات کو آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع جمعہ کی صبح ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ دہلی سے کانپور پہنچیں گے ۔جہاں پر وہ ائیر فورس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔کانپور سے شام6:30بجے مسٹر سنگھ اپنے پارلیمانی حلقے لکھنو کے لئے روانہ ہونگے ۔لکھنو پہنچ وزیر دفاع اپنے پارلیمانی حلقے کے مختلف پروگراموں میں 3جولائی کو شرکت کریں گے اور پھر اتوار کی صبح دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔راجناتھ سنگھ حال ہی میں لداخ کا دورہ کرکے سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پڑوسی ممالک خاص طور پر چین کے ساتھ سرحد کے حالات پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔