راجناتھ کی چین کو احتیاط برتنے کی نصیحت

   

نئی دہلی: وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی ورچول میٹنگ میں چین کا نام لیے بغیر کہا کہ تمام رکن ممالک کو احتیاط برتنا چاہیے اور کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جانا چاہیے جس سے صورتحال مشکل ہو جائے ۔ سنگھ نے ویت نام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ 14 ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس میں کہا،‘باہم یقین واعتماد کو جلا بخشتے ہوئے جب ہم اپنی سرگرمیوں میں احتیاط برتتے ہیں اور اس طرح کی کاروائی سے بچتے ہیں جس سے صورتحال مشکل بن سکتی ہے تو ہمیں خطے میں لمبے عرصے تک امن قائم رکھنے میں کامیابی ملے گی‘۔