راجنا سرسلہ میں مزدوروں کے جھونپڑیاں جل کر خاکستر

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) راجنا سرسیلا میں 14 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے تعمیراتی مزدوروں کے 14 ارکان جو سائی نگر کے علاقہ میں جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے، اتوار کی صبح جب وہ اپنے کام پر گئے تو اتفاق سے جن 14 جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے ان میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجن مقام پر پہنچ گئی اور آگ کو بجھادیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ میں پانچ لاکھ روپے تک کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ (ش)