شمس آباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندرا نگر اسمبلی حلقہ میں 30 نومبر کو رائے دہی مکمل ہوئی۔ 55.83 فیصد رائے دہی درج کی گئی۔ راجندرا نگر میں جملہ 5,81,937 ووٹ ہیں، جس میں 3,24,917 ووٹوں کا استعمال کیا گیا۔ راجندرا نگر کے لارڈس انجینئرنگ کالج میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ شمس آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی، راجندرا نگر ڈی سی پی جگدیشور ریڈی نے کاؤنٹنگ سنٹر کا معائنہ کیا اور سخت انتظامات کئے گئے۔ لارڈس کالج میں راجندرانگر، چیوڑلہ اور شادنگر اسمبلی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ راجندرا نگر میں بی آر ایس امیدوار پرکاش گوڑ تین مرتبہ کے رکن اسمبلی اور کانگریس امیدوار کستوری نریندر منی کنڈہ میونسپل چیرمین میں سخت مقابلہ ہوگا۔ پرکاش گوڑ نے 2009ء سے راجندرا نگر رکن اسمبلی ہے اور وہ چوتھی مرتبہ کامیابی کیلئے پرامید ہے۔