حیدرآباد 21 ؍ اپریل ( سیاست نیوز) راجندرنگر کے علاقہ سلیمان نگر میں پیش آئے ایک سنگین واردات میں شوہر نے بیوی کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا ۔ پولیس کے بموجب نغمہ بیگم جو بیوٹیشن بتائی گئی اس کی شادی 9 سال قبل محمد امان جو ٹائیلس کی فٹنگ کا کام کرتا ہے سے ہوئی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں ۔ شادی کے بعد سے ہی امان اپنی بیوی پر شبہ کیا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ سابق میں امان اور نغمہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں شوہر نے اسے شدید زدوکوب کیا تھا لیکن خاندان کے افراد نے اس معاملہ کی یکسوئی کروائی تھی ۔ سسرال واپس لوٹنے کے بعد دوبارہ امان نے شبہ کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر ہراساں کرنا شروع کیا جس کے نتیجہ میں آج رات اس نے اپنی بیوی کے سر پر آہنی سلاخ سے وار کر دیا اور گلے پر بھی ضربات لگائے ۔اس واقعہ میں نغمہ برسرموقع ہلاک ہوگئی اور پولیس راجندر نگر اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا اور قتل کا مقدمہ کرتے ہوئے امان کی تلاش شروع کر دی ۔