شمس آباد : راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پلر نمبر 222 پر ایک سوٹ کیس میں نعش دستیاب ہوئی تھی جس کی شناخت سید الیاس عرف ریاض 26 سالہ آٹو ڈرائیور ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ کی حیثیت سے کرلی گئی۔ شمس آباد ڈی ایس پی پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سید الیاس عرف ریاض جس پر چھتری ناکہ میں ایک مقدمہ درج ہے جو شاہین نگر میں ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کیا کرتا تھا۔ دو نابالغ لڑکے اور سہیل ساکن شاہین نگر الیاس کے آٹو سے بیاٹری کا سرقہ کرچکے تھے جس کے بعد الیاس تینوں پر رقم کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ جس کے بعد چار ہزار روپئے حاصل کرلئے گئے۔
