راجندر نگرو سیری لنگم پلی میں آج سی ایم ابراہیم و اظہر الدین کا انتخابی جلسہ

   

حیدرآباد 7 اپریل ( پریس نوٹ) حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ کے کانگریس امیدوار مسٹر وشویشور ریڈی کی انتخابی مہم کامیاب انداز میں اپنے آخری مراحل میں پہونچ گئی ہے ۔ اس مہم کے اختتام سے قبل کل پیر 8 اپریل کو چیوڑلہ حلقہ لوک سبھا کے دو مقامات راجندر اور سیری لنگم پلی میں دو مرکزی انتخابی جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان جلسوں سے کرناٹک کے شعلہ بیان مقرر جناب سی ایم ابراہیم اور تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر و سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین مخاطب کرینگے ۔ راجندر میں انتخابی جلسہ عام شام 4.30 بجے اور سیری لنگم پلی میں شام 7 بجے انتخابی جلسے منعقد ہونگے ۔ سی ایم ابراہیم اور محمد اظہر الدین کے علاوہ امیدوار حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ مسٹر وشویشور ریڈی اور دوسرے قائدین بھی مخاطب کرینگے ۔