راجندر نگر جماعت اسلامی کی عطاپور میں احترام انسانیت مہم

   

منشیات اور دیگر برائیوں سے نوجوانوں نسل کو بچانے کی اپیل
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) جماعت اسلامی ہند راجندر نگر ڈیویژن کی جانب سے احترام انسانیت مہم کے طور پر عطاپور میں پستا ہاوز کے قریب سماجی برائیوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پوسٹرس اور بیانرس کے ذریعہ احترام انسانیت کا عوام کو پیام دیا۔ بیانرس اور پلے کارڈس پر منشیات سے نوجوان نسل کے بچاؤ کے نعرے درج تھے اس کے علاوہ دیگر جرائم سے روک تھام کے لئے شعور بیداری نعرے درج کئے گئے تھے۔ کارکنوں نے کہا کہ منشیات سے ایک فرد ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی تباہی ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے کونسلنگ اور میڈیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ مہم کا مشورہ دیا۔ سماج میں بڑھتی برائیوں کا خاتمہ جرائم سے روک تھام کے ذریعہ ممکن ہے۔ جماعت اسلامی نے شہر کے اہم مقامات اور تعلیمی اداروں میں اس سلسلہ میں مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشیل میڈیا کے بہتر استعمال کے لئے نوجوانوں کو ترغیب دی جارہی ہے۔ 1