راجندر نگر حلقہ میں بوگس ووٹوں کی نشاندہی کا مطالبہ

   

شمس آباد ۔ 6 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر بکا وینو گوپال نے ریاستی الیکشن کمیشن ممبر وینکٹ رمنا اور آر ڈی او الکٹرول رجسٹریشن آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں راجندرانگر میں بوگس ووٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اُن کے نام ووٹر کارڈ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی بنڈلہ گوڑہ میں پیبل سٹی اسوسی ایشن میں چھ ہزار سے زائد ووٹرس کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بکا وینو گوپال نے کہاکہ راجندرا نگر میں بوگس ووٹروں کی تعداد کافی زیادہ ہے ان کی جلد از جلد نشاندہی کی جائے اور اُن کے ناموں کو خارج کیا جائے ۔