راجندر نگر حلقہ میں 44.3 فیصد رائے دہی بی آر ایس امیدوار پرکاش گوڑ کی کامیابی یقینی

   

شمس آباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں 44.3 فیصد رائے دہی درج کی گئی ۔ شمس آباد میں 66.7 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ کسی بھی پولنگ بوتھ پر کوئی گڑبڑ کی اطلاع نہیں ملی ۔ راجندر نگر حلقہ میں شمس آباد ، بندلہ گوڑہ جاگیر ، منی کنڈہ اور نارسنگی میونسپلٹیز ، سلیمان نگر ، راجندر نگر ، شاستری پورم ، عطا پور اور میلار دیوپلی ڈیویژن اور 27 گرام پنچایت موجود ہیں ۔ گذشتہ انتخابات میں تقریبا 65 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی تھی لیکن ان انتخابات میں 44.3 فیصد یعنی 20 فیصد ووٹنگ کم ہوئی ہے ۔ راجندر نگر حلقہ میں بی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی میں سخت مقابلہ تھا جس میں بی آر ایس سبقت حاصل کرتی ہوئی کامیاب ہوگی ۔ عوام کے رجحان کے مطابق بی آر ایس امیدوار پرکاش گوڑ 15 تا 20 ہزار ووٹ سے کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ شمس آباد منڈل اور میونسپلٹی میں عوام کافی جوش میں تھے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ پرکاش گوڑ نے منڈل کا دورہ کرتے ہوئے پولنگ بوتھس کا معائنہ کیا ۔ بی آر ایس اور کانگریس قائدین اپنی اپنی جیت کے لیے خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور کس پارٹی نے سبقت لی ظاہر ہوجائے گا ۔۔