راجندر نگر روڈ پر سڑک حادثہ، نوجوان ڈاکٹر ہلاک

   

جائے واردات پر دلخراش منظر ، سڑک پر بھاری گاڑیوں پر روک لگانے کا مطالبہ
حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہونہار ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات دیر گئے یہ حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک بے قابو لاری نے ڈاکٹر کی ایکٹیوا گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے سبب ایکٹیوا گاڑی پر سوار شہری ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 29 سالہ معاذ احمد کی حیثیت سے کرلی گئی، پیشہ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے۔ معاذ حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن محمد مصباح کے فرزند تھے جو کل رات راجندر نگر کے علاقہ سے گذررہے تھے کہ پلر نمبر 135کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے مقام پر دلخراش مناظر دیکھ کر مقامی عوام نے بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور برہمی ظاہر کی۔ معاذ کی حادثہ میں ہلاکت کی اطلاع کے ساتھ ہی طبی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی اور معاذ کی اچانک حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔