شمس آباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ چیف منسٹر نے کانگریس کھنڈوا پہناکر پرکاش گوڑ کا پارٹی میں استقبال کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی ، ایم ایل سی پی مہیندر ریڈی بھی موجود تھے ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ کانگریس حکومت کی اسکیمات سے عوام کافی حد تک متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کی اسکیمات اور اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کے قدیم تعلقات ہے جس کی وجہ سے وہ راجندر نگر کی ترقی کے لیے اسپیشل فنڈ بھی حاصل کریں گے ۔ ان کے ہمراہ کونسلرس ، سرپنچس ، ایم پی ٹی سی ممبرس مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔ آر گنیش گپتا نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ گنیش گپتا اور چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی تلگو دیشم پارٹی کے دور سے ایک دوسرے کے قریبی ہے ۔۔