جہانگیر خاں کی خدمات کو خراج تحسین ، عوام کو لاک ڈاؤن پر عمل کا مشورہ
شمس آباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 4 میں محمد جہانگیر خاں کونسلر ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ 12 دنوں سے مسلسل روزانہ آٹھ سو غریب افراد میں راشن کٹ تقسیم کررہے ہیں ۔ آج راجندر نگر رکن اسمبلی نے وارڈ 4 میں راشن کٹ تقسیم کرتے ہوئے محمد جہانگیر خاں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ رکن اسمبلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں کے باہر نہ نکلے جتنا ہوسکے گھروں میں ہی رہے ۔ باہر نکلنے سے پہلے ماسک کا استعمال کریں ۔ محمد جہانگیر خاں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں غرباء کی ضرورت کا خیال رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے ہر شخص سے اپیل کی کہ وہ بھی غرباء کے لیے کچھ نہ کچھ مدد کریں تاکہ وہ دو وقت کھانا کھا سکے ۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن ، آر گنیش گپتا ، محمد تاج بابا ، محمد امجد ، وینکٹیش گوڑ ، مسرت جہاں ، محمد عمران ، محمد عرفان ، مرلی یادو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔