حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی اس مکان کے سامنے خودسوزی کی جس مکان میں وہ کام کرتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ بھوپتا عرف بالامنی جو حیدر نگر علاقہ کے ساکن ناگاریا کی بیٹی تھی ۔ عطاپور علاقہ میں ایک شخص بھاسکر اور جیوتی کے مکان میں کام کرتی تھی اور گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے اس لڑکی کو بھاسکر اور جیوتی نے کام پر رکھا تھا ۔ کل رات دیر گئے بالامنی نے اس مکان کے سامنے خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ لڑکی کی والد نے بھاسکر اور جیوتی پر ہراسانی کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ دونوں میاں بیوی اس لڑکی کو بہت پریشان کرتے تھے ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
