حیدرآباد /29 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ راجندر نگرمیں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ راجندر نگر حیدر گوڑہ میں آج رات ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا جو جم میں ورزش کے بعد گھر جارہا تھا ۔ اپارٹمنٹ کے سیلر میں اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ مقتول کی شناخت راہول سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی جو ورزش کیلئے آیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ واپسی کے دوران اس پر حملہ ہوا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ حیدر گوڑہ علاقہ میں واقع سلیبرٹی جم میں روی ورزش کیلئے آیا کرتا تھا ۔ ذاتی مخاصمت قتل کی وجہ بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے فوری کچھ کہنے سے انکار کردیا اور مقدمہ درج کرکے کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔ ع