حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر کے اپرپلی میں بجلی گرنے سے ایک پینٹ ہاؤز تباہ ہوگیا اور مکان کا ایک حصہ جزوی طور پر گر پڑا۔ آج رات تیز ہواؤں اور بارش کے دوران اپرپلی کے علاقہ میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم مکان میں مکینوں کی عدم موجودگی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بجلی گرنے کی زوردار آواز سے علاقہ میں خوف و سنسنی پھیل گئی۔ بلدیہ کی ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم اپرپلی پہونچ گئی اور ضروری کارروائی انجام دی گئی۔