راجندر نگر میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب چھ افراد بشمول 4 خواتین گرفتار

   

حیدرآباد۔ /7 جنوری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد بشمول 4 خواتین کو حراست میں لے لیا۔ سب انسپکٹر پولیس راجندر نگر بالاجی نے بتایا کہ کل رات دیر گئے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سن سٹی علاقہ میں واقع مکان پر دھاوا کیا گیا۔ اس مکان میں جسم فروشی کا ریاکٹ جاری تھا۔ پولیس نے اس کارروائی میں ایک خاتون آرگنائزر کے ساتھ تین جسم فروش لڑکیوں اور دو گاہکوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ جسم فروش لڑکیوں کا شہر سے تعلق بتایا جاتا ہے۔ آرگنائزر جان پہچان کے افراد کے ذریعہ موبائیل فون پر لڑکیوں کی تصاویر روانہ کرتے ہوئے انہیں راغب کررہی تھی۔ پولیس نے لڑکیوں کو راحت کاری سنٹر منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ع