حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) راجندرنگر کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ راجندر نگر پولیس نے خاتون کے والد کی شکایت اور الزامات کا جائزہ لینے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ شاہین بیگم کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے قتل کردیا ۔ خاتون کا گلہ گھونٹ کر اس کو ہلاک کیا گیا ۔ شاہین بیگم 9 نمبر علاقہ کے ساکن سید علی کی بیوی تھی۔ خاتون کا تعلق کرناٹک ریاست سے بتایا گیا ہے ۔ دو سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی ۔ اور اس خاتون نے ایک لڑکے کو جنم دیا تھا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہین بیگم کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار شدید ہراساں و پریشان کر رہے تھے اور انہوں نے بالاآخر شاہین کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع