حیدرآباد۔/9 جولائی، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ سلیمان نگر میں ایک خار پشت جانور کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی عوام کے مطابق آج رات 10 بجے سلیمان نگر کے رہائشی علاقہ میں ایک خار پشت جانور گھومتا ہوا دکھائی دیا جس کے بعد علاقہ میں ہلچل مچ گئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ کچھ ہی دیر میں پولیس نے زو حکام کو بھی وہاں طلب کرلیا اور ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد خار پشت جانور کو پنجرے میں قید کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ زو کے عہدیداروں نے اس جانور کو پنجرے میں قید کرنے کے بعد زو منتقل کیا۔ جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی۔
