راجندر نگر میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ /18 جولائی، ( سیاست نیوز) شدید بارش کے نتیجہ میں ایک شخص سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ برہان ساکن سلطان پورہ ترکاری لانے کی غرض سے اپنے مکان سے روانہ ہوا تھا اور اپنے ایک رشتہ کے بھائی سے چندرائن گٹہ میں ملاقات کرنے کے بعد راجندر نگر سے گزر رہا تھا کہ شدید بارش کے نتیجہ میں اس کی گاڑی پھسل گئی اور پلر نمبر 208 کے قریب گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس راجندر نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔