حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) راجندرنگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ میراصاحب یوسف جو پیشہ سے لیبر سلیمان نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ میرا صاحب کا تعلق بنٹارام وقارآباد سے بتایا گیا ہے۔ کل کام کے بعد وہ پیدل اپنے مکان کی جانب جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے انہیں ٹکر دے دی۔ پلر نمبر 235 فش بلڈنگ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جس میں میراصاحب یوسف فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع