راجندر نگر میں سڑک حادثہ، خاتون ڈاکٹر ہلاک

   

حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں چہارشنبہ کی صبح سڑک حادثہ میں ایک خاتون ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اپریلی کے قریب پلر نمبر 167 پر سوہا فاطمہ اپنے ساتھی کے ساتھ اپنی گاڑی پر دواخانہ جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار فائر ٹرینڈر گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں سوہا فاطمہ ساکن بہادرپورہ موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ ان کی ساتھی شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پولیس نے دواخانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا۔ ش