حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد نے راجندر نگر کے علاقہ 9 نمبر میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ایک ٹھکانہ کو بے نقاب کردیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ اصل آرگنائزر مفرور بتایا گیا ہے۔ ایس آر ٹی شمس آباد ذرائع کے مطابق 9 نمبر کشن باع کے ایک مکان میں منظم انداز میں قمار بازی جاری تھی۔ پولیس نے 35,390 روپئے نقد رقم ، کارڈز کے 2 سیٹ بھی ضبط کرلئے اور بتایا کہ 50 سالہ عظمت ساکن 9 نومبر 38 سالہ نصیر ساکن محمد آباد 9 نمبر ، 45 سالہ اکبر ، 50 سالہ فیاض اور 54 سالہ اعظم ساکن 9 نمبر کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ آرگنائزر 35 سالہ قدیر مفرور بتایا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ ان افراد کو راجندر نگر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
