راجندر نگر میں معذورین میں وہیل چیرس کی تقسیم

   

شمس آباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): راجندر نگر کے علاقہ میلار دیوپلی میں معذورین میں وہیل چیرس وغیرہ تقسیم کئے گئے ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت معذورین کے لیے بھی اسکیمات متعارف کرچکی ہیں ۔ معذورین میں نابینا ، ہاتھ اور پیر سے معدور افراد کے لیے انکی سہولت کے لیے وہیل چیرس ، ہیڈ اسٹکس ، بلائینڈ اسٹکس ، واکرس وغیرہ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ معذورین بھی سماج کا ایک اہم حصہ ہے ۔ ان کے مسائل کو بھی حل کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ ٹی سرینواس ریڈی ، میلار دیوپلی کارپوریٹر نے اپنی خطابت میں کہا کہ اس پروگرام میں 10 وہیل چیرس پانچ ہینڈ اسٹکس ، پانچ بلائینڈ اسٹکس ، چار واکرس وغیرہ تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی معذورین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں تقریبا دو سو معذورین کا معائنہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معذورین کے پانچ گروپس میں سات لاکھ پچاس ہزار روپئے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر راجندر نگر ڈیویژن ٹی آر ایس صدر پی دھرما ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔