حیدرآباد ۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے جیوتی قتل کیس میں ملوث اس کے عاشق سریکانت کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی راجندر نگر مسٹر اشوک چکراورتی نے بتایا کہ قاتل کو گرفتار کیا گیا جس نے 5 نومبر کو 35 سالہ جیوتی کا قتل کرکے فرار اختیار کرلی تھی۔ سریکانت کے جیوتی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ وہ اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بیوی سے محبت کے آگے مجبور تھا۔ تاہم مقتولہ جیوتی ناجائز تعلقات کو جائز کرنے کی ضد پر تھی۔ 5 سال کی دوستی اور 2 سال کے تعلقات نے بالآخر قتل کا موجب بنا۔ جیوتی کا تعلق بیدر سے بتایا گیا ہے جبکہ سریکانت اس کا کلاس میٹ تھا۔ جیوتی 6 سال سے شوہر سے علحدہ حیدرآباد میں زندگی بسر کررہی تھی اس نے بڑی لڑکی کو بہن کے یہاں چھوڑا تھا جبکہ 9 سالہ دوسری لڑکی اس کے ہمراہ تھی جس نے سریکانت کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے رشتہ کا چاچا بتایا تھا۔ جیوتی نے سریکانت کی بیوی اور اس کے والد کو اس ناجائز رشتہ کے تعلق سے بتادیا تھا۔ باوجود اس کے سریکانت جیوتی کے گھر آیا جایا کرتا تھا۔ مہینے میں 2 تا 4 دن اس کے مکان میں رہتا تھا جس نے 5 نومبر کو اس خاتون کاقتل کردیا چونکہ سریکانت کو جیوتی کے کردار پر شبہ ہوا تھا۔
