راجندر نگر میں پولیس زدوکوب میں آٹو ڈرائیور زخمی

   

حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل(سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ سائبر آباد میں بھی جاری ہے اور ایک تازہ ترین واقعہ میں پولیس نے مبینہ طور پر ایک شخص کی پٹائی کرتے ہوئے اس کا ہاتھ توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر چنتل میٹ کے ساکن سید اختر ایک ڈیلاسیس مریض کو آٹو میں لیکر اسے دواخانہ جارہا تھا کہ راجندر نگر پولیس سے وابستہ ایک سب انسپکٹر نے اسے روک کر اس سے بدسلوکی کی اور اس کی شدید طور پر پٹائی کی ۔ اس غریب کا آٹو بھی ضبط کرلیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں سید اکبر نے دواخانہ عثمانیہ اپنا علاج کروالیا۔ آٹو ڈرائیور نے بعض عوامی نمائندوں سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مدد طلب کی لیکن اس کی کسی نے بھی مدد نہیں کی ۔ واضح رہے کہ سائبر آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کے بہانے عوام کی پٹائی کی ہے اور سابق میں میلاردیو پلی پولیس نے بھی سید اضغر نواز کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔