حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع اپر پلی میں ماروتی کار سرویس سنٹر میں پیر کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں دو کاریں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ۔ آگ کے شعلوں کو بھڑکتے ہوئے دیکھ کر مقامی افراد نے فائر انجن کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مقام حادثہ پر فائر انجن پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کاریں اور دیگر چند اشیاء جل گئیں جس سے ایک حد تک نقصان ہوا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرویس سنٹر کے پچھلے حصے میں اسکراپ گودام کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ش