راجندر نگر پولیس کی مارپیٹ میں نوجوان زخمی

   

حیدرآباد۔ راجندر نگر پولیس کی مبینہ حملے میں آج ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ محمد ندیم ساکن ساکن حافظ بابا نگر خانگی ملازم آج رات ملازمت کے بعد مکان واپس ہو رہا تھا کہ پلر نمبر 134 کے پاس پولیس تلاشی چل رہی تھی ۔ ندیم نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی ۔ ندیم نے پولیس سے بچ کر نکلنے کی کوشش کی تھی کہ ایک ملازم نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے لاٹھی سے حملہ کردیا جس سے ان کے منہ اور ناک پر زخم آئے ۔ ندیم نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن پہونچ کر کانسٹیبل کے خلاف شکایت درج کروائی ۔