راجندر کی شمولیت پر بی جے پی میں اختلافات

   

حیدرآباد: سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات کے ساتھ ہی بی جے پی کے بعض گوشوں کی جانب سے مخالفت اور ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پارٹی کے کئی قائدین نے ہائی کمان سے شکایت کی ہے کہ راجندر کی شمولیت کو کس طرح منظوری دی گئی ۔ مقامی قائدین سے مشاورت کے بغیر راجندر کو بی جے پی میں شامل کرنے کی شدت سے مخالفت کی جارہی ہے ۔ قائدین کا کہنا ہے کہ ہائی کمان کو پہلے مقامی قائدین سے مشاورت کرنی چاہئے ۔ بی جے پی کے سینئر قائد ویریش لنگم اور پدی ریڈی نے راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات پر شدید ردعمل کااظہار کیا ۔ پدی ریڈی نے کہا کہ ہائی کمان کو ان سے مشاورت کے بغیر راجندر کی شمولیت کا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے ۔ اسی دوران بی جے پی قائد ویویک کے فارم ہاؤز پر بعض قائدین نے راجندر سے ملاقات کی اور انہیں بی جے پی میں شمولیت کی دعوت دی ۔