راجندر کی کامیابی میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں: وی ہنمنت راؤ

   

Ferty9 Clinic

دہلی میں کے سی آر دھرنا کریں تو کانگریس شامل ہونے تیار
حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کسانوں کے مسائل پر ٹی آر ایس اور بی جے پی پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مشکلات سے دوچار کسانوں کی مدد کے بجائے دونوں پارٹیاں ہمدردی کا ڈرامہ کر رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو دورہ سے روکنے کے لئے ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے حملہ کرنا دراصل میچ فکسنگ کا نتیجہ ہے ۔ دونوں پارٹیوں کو کسانوں کے مسائل اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر زرعی قوانین پر دوہرا موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کی تائید کی تھی لیکن آج مخالفت کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ اگر کے سی آر کو کسانوں سے واقعی ہمدردی ہو تو اسمبلی میں زرعی قوانین کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کسانوں سے ہمدردی کے بجائے مہنگائی میں اضافہ پر عوام کو جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور آباد میں ایٹالہ راجندر اگر آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرتے تب بھی وہ کامیاب ہوتے۔ بی جے پی کا راجندر کی کامیابی میں کوئی رول نہیں ہے۔ اگر کے سی آر دہلی میں جنتر منتر پر دھرنا دیں گے تو کانگریس پارٹی ان کی مکمل تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کے ذریعہ وہ کے سی آر کے ساتھ دھرنے میں شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ ر