راجوری میں انکاؤنٹر، ایک فوجی ،ایک جنگجو ہلاک

   

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعرات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ اس مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ۔جموں میں تعینات جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا: ‘ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔