راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری، جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی

   

Ferty9 Clinic

جموں:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شبانہ گولہ باری کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی آئی) زخمی ہوا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ موصوف فوجی افسر کو جس کا ہاتھ زخمی ہوا ہے ، علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔زخمی فوجی افسر کی شناخت گوپالن کے طور پر ہوئی ہے جو 17 مدراس رجمنٹ سے وابستہ ہے ۔