راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری

   

جموں۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکار اس حملہ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے آر پار کے لوگوں کا جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے ۔