جموں ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوج نے آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی ہراول چوکیوں پر فائرنگ کی۔ ہند ۔ پاک فلیگ میٹنگ کا بار بار حوالہ دینے اور صبر و تحمل اختیار کرنے کی اپیل کے باوجود 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی جاری رہی جس کی وجہ سے ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر تاحال 2,936 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔