جموں 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ہراول چوکیوں پر راجوری کے ایک چھوٹے سے علاقہ میں مارٹر شل باری کرکے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ یہ واقعہ 6 بجکر 30 منٹ صبح پیش آیا۔ جس پر ہندوستانی فوج جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب پاکستان نے 2100 مرتبہ جاریہ سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔