راجوری میں کمسن بچی کی عصمت ریزی ،2گرفتار

   

Ferty9 Clinic

جموں : جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک گاؤں میں ایک کمسن بچی کی آبرو ریزی کے سلسلے میں پولیس نے دو افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ بچی،جس کی عمر چار سے پانچ برس کی ہے ، گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری میں زیرعلاج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کمسن بچی کی آبرو ریزی کا یہ شرمناک واقعہ ہفتے کو پیش آیا ہے ۔

کورونا جنگجو عارف کے انتقال پر نائیڈو کا اظہار رنج
نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کووڈ کیخلاف جاری مہم کیلئے وقف جنگجو دہلی کے عارف خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ نائیڈو نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ عارف خان کا انتقال سماج کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘کووڈ وبا کے خلاف مہم کے لئے وقف جنگجو دلی کے عارف کی موت کی خبر سے کافی دکھی ہوں۔