جموں : جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں دراندازی کے دوران گرفتار زخمی دہشت گرد فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 21 اگست کے روز راجوری میں ایل او سی کے نزدیک دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو زخمی ہوا جس کو بعد میں دھر دبوچ کر علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ جنگجو کی شناخت تبرک حسین کے بطور ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی دیر رات کو راجوری کے فوجی ہسپتال میں زخمی دہشت گرد دم تو ڑ گیا ۔بتادیں کہ متوفی دہشت گرد کو سال 2016 میں بھی دراندازی کے دوران فوج نے گرفتار کیا تھا اور 26 ماہ تک ہندوستانی جیل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد اُس کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔