پرتاپ گڑھ ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج (اسپیشل کورٹ) پون کمار کی عدالت نے 21 سال قبل پارلیمنٹ انتخاب کے دوران بیلٹ باکس میں پانی ڈالنے کے مقدمہ میں پیشی پر حاضر نہ ہونے کے سبب سابق ایم پی راجکماری رتنا سنگھ کو ضمانتی وارنٹ جاری کیا ۔استغاثہ کے بموجب 1998 کے جنرل پارلیمنٹ انتخاب کے دوران تھانہ باگھرائے علاقے کے بیدھن گوپال گاوُں واقع پولنگ مراکز کے بوتھ پر 16فروری 1998 کو راج کماری رتنا سنگھ کی موجودگی میں انکے حامیوں کے ذریعہ بیلٹ باکس میں پانی ڈال کر رخنہ پیدا کیا گیا تھا ۔ پولیس پرزائڈنگ افسر کی شکایت پر مقدمہ درج کر راجکماری رتنا سنگھ کے خلاف فرد جرم داخل کیا ۔عدالت نے مقدمہ کی پیشی پر حاضر نہ ہونے کے سبب ضمانتی وارنٹ جاری کیا ۔